چپاڑی میں بجلی کی مین ٹرانسمشن لائن کے ساتھ نصب کھمبا میرے گھر والوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے ۔ حکام نوٹس لیں۔ شجاعت علی بہادر۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)چپاڑی سے شجاعت علی بہادر نے ضلعی انتظامیہ چترال اپر اور محکمہ پیڈو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چپاڑی میں بجلی کی مین ٹرانسمشن لائن کے ساتھ نصب کھمبا میرے گھر والوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے خدانخستہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

شجاعت علی بہادر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 2019 میں برفباری کیوجہ سے بجلی کا کھمبا ٹوٹ چکا ہے۔ جسے لکڑی کے ڈانڈوں سے سہارا دینی کی عارضی کوشش کی گئی تھی۔ حالیہ برفباری میں لکڑی کے عارضی ڈانڈے دوبارہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔محکمہ پیڈو کے نوٹس میں لانے کے باوجود محکمے کے حکام تاحال خاموش ہے۔ لہذا میں ایک بار پھر اس اخبار کی وساطت سے ضلعی انتظامیہ چترال اپر اور محکمہ پیڈو سے اپیل کرتا ہوں کہ دو دنوں کے اندر اندر مذکورہ کھمبے کو ہٹا کر دوسرا کھمبہ نصب کیا جائے ۔ بصورت دیگر خدانخستہ کسی بھی قسم کی نقصان میں متعلقہ حکام زمہ دار ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔