لوئرچترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی۔پی اوقمر حیات خان کےاعزازمیں الوداعی تقریب کاانعقاد۔

چتال(چترال ایکسپریس) ڈی پی او آفس بلچ لوئر چترال میں لوئر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او کے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقریب کا انغقاد کیا گیا۔

جس میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم اور آفس سٹاف موجود تھے۔

سادہ اور پروقار تقریب میں ڈی پی او لوئر چترال کو ثقافتی چترالی ٹوپی اور چوغہ پہنائے گئے۔

ڈی پی او قمر حیات خان کہا کہ لوئر چترال پولیس بہت ہی اعلیٰ اخلاق کے مالک ہے۔ تمام أفیسران اور جوانان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ یہاں پہ بہت اچھا وقت گزرا۔ لوئر چترال پولیس ایک پروفشنل پولیس ہے میں امید کرتا ہوں کہ لوئر چترال پولیس اپنی معیار اسی طرح برقرار رکھی گی۔

چترال کے لوگ انتہائی غیرت مند ، مہمان نواز اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہے۔ جو عزت انہوں نے مجھے دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔