پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم۔این۔اے غزالہ انجم کا دورہ اپر چترال
اپر چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم۔این۔اے محترمہ غزالہ انجم نے منگل کے روزاپر چترال بونی کا پہلا باضابطہ دورہ کیا اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پرویز لال ہاؤس میں بونی، تورکہو ، موڑکھو ، مستوج اور دیگر علاقوں سے آنے ہوئے پارٹی ورکروں سے ملاقات کی اور کنونشن سے خطاب کیں۔
ایم۔این۔اے غزالہ انجم کو علاقے کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل جن میں بجلی اور سڑکوں کی بحالی وغیرہ شامل ہیں
کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے جلد از جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ بونی شندور روڈ پر بلاسٹنگ کی وجہ سے ملبہ دریا میں گر کر انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا تھا۔ گرمیوں میں بونی کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ کرنے کیلئے یہ ملبہ ہٹانا انتہائی ناگزیر تھا۔ مسلم لیگ (ن) اپر کی قیادت کی خصوصی درخواست پر ایم۔این۔اے صاحبہ نے این۔ایچ۔اے حکام سے فوری طور پر رابطہ کرکے ملبہ ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کروائی
اور بعد ازاں مذکورہ سائٹ کا دورہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کا دورہ کیا
اور حالیہ این۔ڈی۔ایم۔اے کے بادش متاثرین کےلئے امدادی پیکج کی درخواستیں شفاف طریقے سے پراسس کرنے کی ہدایت کی
اور مزید امدادی رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ۔