تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے انتخابات،صدر اکرام حسین سمیت تمام عہدیداربلامقابلہ منتخب
چترال (چترال ایکسپریس)تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدیداربلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں صدر اکرام حسین شامل ہیں جوکہ آٹھویں مرتبہ صدر بن گئے ہیں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے سالانہ انتخابات کے الیکشن کمشنر عبدالحمید خان ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن شیڈول کے مقررہ تاریخ کو تمام عہدوں کے لئے کوئی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئے اور متفقہ طور پر عہدیدار منتخب کئے جن میں صدر اکرام حسین کے علاوہ نائب صدر غفار علی، جنرل سیکرٹری الطاف حسین، فنانس سیکرٹری حسین احمد، جائنٹ سیکرٹری ثوباد احمد، پریس سیکرٹری میر اعظم خان، لائبریری سیکرٹری ہاشمہ پروین شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں سینیر وکلاء فضل مولیٰ اور نوید الرحمن چغتائی شامل ہیں۔