تازہ ترین

چترال میں موجود چائنیزورکرزاورحساس مقامات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کےلئے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر صدرارت ایس۔ڈی۔پی۔او آفس دروش میں چائنیز ورکرز کی سیکیورٹی سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان، ایس ڈی پی او سرکل دروش احمد عیسی, ڈی۔ایس پی سیکیورٹی لاوی پراجیکٹ مبارک احمد, لاوی ہائیدرو پاور پروجیکٹ کے ذمہ داران، ایس ایچ او تھانہ دروش حیدر حسین اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایکٹنگ ڈی۔پی۔او محمد ستار نے تمام آفسران و ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقہ کے حدود میں موجود چائنیز ورکرز، حساس مقامات اور دیگر اہم تنصیبات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔انہوں نے لاوی پراجیکٹ کے حکام کو جاری شدہ ایڈوائزری میں ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی جس پر لاوی پراجیکٹ کے ذمہ داران کی طرف سے تعاون پر مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock