چترال کے عوامی صوفی شاعر عبدالغنی خان دول انتقال کر گئے ۔

چترال (محکم الدین ) چترال کے ہردلعزیز عوامی صوفی شاعر عبدالغنی خان دول اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی عمر چوہتر سال تھی ۔ عبدالغنی خان دول گذشتہ دو مہینوں سے آنتوں کے عارضے میں مبتلاتھے جس کا پشاور میں آپریشن کیا گیا تھا اور ایک آنت کی پیوندکاری کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود وہ خوراک کرنے کے قابل نہ تھے ۔ وہ ہفتے کی شام اپنے گھر واقع گنبد بروز میں انتقال کر گئے ۔ عبدالغنی خان دول مرحوم چترال کے معروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مقام رکھتے تھے اور ان کے مداحوں کا وسیع حلقہ موجود تھا ۔ لیکن عین شباب میں تبلیغ دین سے وابستہ ہوئے اور گلو کاری کو خیر آباد کہہ دیا اور صوفی شاعر کے نام سے اپنا لوہا منوایا ۔ ان کو فی البدیہہ شاعری پر ملکہ حاصل تھا وہ آمد کے شاعر تھے اور منٹوں میں اپنا مدعا شعری زبان میں بیان کرتے تھے ۔ان کی نماز جنازہ مورخہ31مارچ بروز اتوار گنبد  بروزمیں ادا کی جائیگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔