جشن قاق لشٹ کمیٹی کا جشن2024 کے پروگرامات اور انعقاد کے سلسلے کا اجلاس۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی ) یکم اپریل 2024 کو پرنس سلطان الملک کی صدارت میں ان کے گھرمیں جشن قاق لشٹ کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے تمام اراکین نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں نئی کابینہ سازی اور جشن قاقلشٹ 2024 کی انعقاد کے سلسلے میں سیر حاصل بحث کیا گیا فیصلہ ہوا کہ جشن قاقلشٹ اپریل کے دوسرے ہفتے یعنی عید کے فوراً بعد کمیٹی کے سربراہی میں ہی منعقد کیا جائے گا فائنل تاریخ کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سکندر الملک سے مشاورت کے بعد اگلی میٹنگ میں اعلان کیا جائے گا اور نئی کابینہ کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا اور یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ پولو گراؤنڈ کے ارد گرد دیواریں کسی نے اکھاڑ کر گراؤنڈ کو خالی میدان میں تبدیل کردیا ہے اس صورت حال میں پولو میچیز کروانا ناممکن ہوگا اس مسلے کی فوری حل کیلئے کمیٹی کے افراد بہت جلد ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملیں گے اور اس مسلے کی فوری حل تلاش کرکے پولو میچیز کے راہ میں حائل روکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی کوششیں کی جا ئیگی اور 2019 میں منعقدہ جشن میں کمیٹی کے اوپر واجبات ہیں ان واجبات سے متعلق بھی ڈپٹی کمشنر کے زریعے حل نکالنے کی کوششیں کی جا ئیگی آئیندہ میٹنگ عید سے پہلے منعقد کیا جائے گا اور جشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔