چترال لوئرایسٹر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستا آٹا تقسیم

چترال (چترال ایکسپریس) ریجنل منیجر عمل ستار خان نے چترال کے محلہ کمسریٹ میں ایسٹر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو وزیر اعظم ریلیف پیکج 2024ء کے تحت سستا آٹا تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور ہم ا ن کے تہواروں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے د ی جانے والی ریلیف ان تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ اس موقع پرکرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بابر مسیح نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کاشکریہ ادا کیا ار کہاکہ ہم حکومت سے آئندہ بھی اس قسم کی ریلیف کا توقع کرتے رہیں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز چترال کے سپرنٹنڈنٹ رحیم اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔