ڈی سی لوئرچترال محمد خان کا تمام محکمہ جات کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے، قیمتوں پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے، ٹرانسپورٹ کے من مانی کرایوں کی حوصلہ شکنی، صفائی کو برقرار رکھنے، ریسکیو 1122کو الرٹ رکھنے سمیت دوسرے متعلقہ امور کے بارے میں تمام محکمہ جات کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی وہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو کسی نوعیت کی شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عید کے موقع پر اسٹیشن پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔