چترال پہنچنے پرایم این اے عبداللطیف اور ایم پی اے ثریا بی بی کا والہانہ استقبال

۔چترال (چترال ایکسپریس) پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اتوار کے روز لواری کے مقام پرایم این اے عبداللطیف اور ایم پی اے ثریا بی بی کا والہانہ استقبال کیا جوکہ حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ چترال پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ چترالی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے چترالی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ 8فروری کے عام انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے خدمت کا موقع دیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔