*خدمت مرکز زرگراندہ لوئر چترال میں خواتین ڈیسک کی اپگریڈیشن اور افتتاحی تقریب*

چترال (چترال ایکسپریس)*خدمت مرکز زرگراندہ لوئر چترال میں خواتین ڈیسک کی اپگریڈیشن اور افتتاحی تقریب*

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خدمت مرکز لوئر چترال میں خواتین ڈیسک کو LAPH اور AKRSP کے تعاون سے اپگریڈ کرنے کے بعد عوامی خدمت کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ نے خدمت مرکز زرگراندہ لوئر چترال میں خواتین ڈیسک کی اپگریڈیشن کا کام مکمل ہونے پر منگل کے روزافتتاح کیا۔

اس موقع پر AKRSP کی طرف سے نیاز علی شاہ اور LAPH کی طرف سے عرفان کاظم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ وومن ڈیسک کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اس کی افاديت کو مزید بہتر بنانے کیلئے وومن ڈیسک کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں جس سے چترال میں خواتین کو درپش مسائل آسان اور فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ جس سے معاشرے میں عورتو ں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔