اپر چترال بونی بازار میں گاڑیوں کی پارکنگ کی گھمبیر مسئلے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت۔۔تحریر: ناصر علی شاہ

اپر چترال نوزائیدہ ضلع ہے جہاں مشکلات و مسائل کے انبار ہیں وہاں کافی معاملات میں آسانیاں بھی پیدا کئے جا چکے ہیں تاہم عوامی مسائل حل طلب ہیں

ان تمام کے باوجود ایک اہم مسئلہ جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ گاڑیوں کے لئے پارکنگ پلازہ یا پارکنگ ایریا ہے۔ بونی چونکہ اپر چترال کا ہیڈ کوارٹر ہے ہسپتال، دفاتر سمیت کاروبار کی غرض سے آنے والوں کے گاڑیوں کا رش لگا رہتا ہے بونی بازار کے اندر پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ نہیں، پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے خریدار مجبوراً دوکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے خریداری کرتے ہیں گاڑیوں کا رش لگا رہتا ہے اور ٹریفک جام بھی دیکھنے کو ملتا ہے جو آنے جانے والوں کی تکلیف میں اضافہ کرتا ہے

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز سے گزارش ہے نئے بلڈنگ والوں کو پارکنگ ایریا بنانے کا پابند بنایا جائے اور پارکنگ کے لئے بھی ایریا مختص کرکے شمسی توانائی کا پینل لگایا جائے تاکہ فائیدہ اٹھایا جا سکیں اگر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ اٹھائیں گئے تو ٹریفک کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں جن کی وجہ سے عوام کے مشکلات میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں ملے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔