چترال تیزبارشوں کےنتیجے میں کئی مکانات متاثر،ایک بچہ زخمی،برساتی نالوں میں طغیانی۔

چترال ( چترال ایکسپریس ) گذشتہ روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث لوئر چترال میں مختلف جگہوں پر کچے مکانات متاثر ہو رہے ہیں، چیوڈوک چترال ٹاون میں بارش کے باعث گھر کو نقصان پہنچا ۔ جس کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم بر وقت جائے حادثہ پہنچ کو متاثرہ گھر سے ایک بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، لینڈسلائڈنگ کے باعث چیوڈوک میں ہی دوسرے گھر کے متاثر ہونے کی اطلاع ریسکیو1122 کی ٹیم کو ملی ۔جہاں ریسکیو ٹیم مقامی لوگوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ریسکیو1122 بارشوں کے دوران 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات پر سڑکوں کو ملبہ جمع ہونے اور کٹاو کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے اور گاڑیاں سیلابی ریلے کے دوران سڑک عبور کرتے ہوئے طغیانی میں متاثر ہو رہی ہیں، ریسکیو1122 کی ٹیم نے چمرکھن لوئر چترال میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو بحفاظت ریسکیو کر دیا، لوئر چترال بلپھوک میں سیلابی ریلے سے بند ہونے والی سڑک کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے ملبہ ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا، اسی طرح بڑی تعداد میں سیاح کالاش ویلیز روڈ پر پہاڑی پتھر گرنے سے روڈ بلاک ہونے کے باعث پھنس گئے ہیں ۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیں بارشوں کے دوران مسلسل ہائی الرٹ پر ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔