چترال بارش سے متاثرہ افرادکی وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے امداد کی اپیل

چترال (چترال ایکسپریس) مسلسل بارشوں سے تین جانیں ضائع ہوئی ہیں اور مختلف علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ مکانات ،مویشی خانے اور بڑی تعداد میں دیواریں گر چکی ہیں جس سے جزوی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ منہدم مکانات کی بھی تعداد بڑھ رہی ہے۔

دوسری طرف مختلف مین روڈ بدستور بلا ک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں ۔ اورڈپٹی کمشنر خود کلئیرنس اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اور انتظامی افسران و لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ موقع پہ موجود ہیں۔
کاری نیردیت روڈ پر ہیوی مشینری سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ تاہم گذشتہ چھتیس گھنٹوں سےمسلسل بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اورپہاڑی تودے گرنےکا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے اپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

بارشوں کےمتاثرین نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ کہ اصل متاثرین کی نشاندہی کرکے ان کی مدد کی جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔