گرین لشٹ کے مقام پر چترال بونی منقطع روڈ عارضی طور پر بحال ۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے گرین لشٹ کے مقام پر چترال بونی منقطع روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لئےکھول دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے متاثرہ روڈ کا خود جائزہ لیا اور متعلقہ ادارے کے زریعے منقطع روڈ بحال کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ چترال مستوج روڈ جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بحال ہے تاہم مختلف جگہوں پر پھتر گرنے کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے لہذا ٹرانسپورٹرز حضرات سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد سفر کرنے کو یقینی بنائیں ۔

 مزید معلومات کے لئےرابطہ نمبر ڈی،سی کنٹرول روم نمبر0943470355سے رابطہ کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى