چترال لوئر میں سیلاب اورلینڈ سلائڈنگ کی وجہ سےمختلف مقامات پرآمدورفت متاثر
چترال(چترال ایکسپریس)ضلع لوئر چترال اور مضافات میں بارش پیر کی شام تک جاری رہا۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
نادی نالوں میں سیلابی پانی کے سطح میں اضافے اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثرہے۔ محکمہ ٹی ایم اے, محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اےکی مشینری مختلف نالوں کے صفائی میں مصروف ہیں۔محکمہ این ایچ اے کی مشینری عشریت کے مقام پر کلئیرنس اپریشن میں مصروف ہیں۔نالے میں پانی کا بہاو ذیادہ ہے ۔مینہ خوڑ دیر کے مقام پر بھی پانی کا بہاو ذیادہ ہے۔ مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ خراب موسم اور وقفے وقفے سے سلائڈنگ کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں مشکلات پیش ارہی ہیں۔ ایڈیشنل اے سی دروش ڈاکٹر محمد علی موقع پہ موجود ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک پیغام میں عوام الناس، ٹرانسپورٹرز اور سیاحوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ رسائی سڑکوں کے مکمل کلئیرنس تک سفر کرنے سے گریز کریں۔کلئیرنس مکمل ہونے کے بعد عوام کو اگاہ کر دیا جاۓ گا۔