گرم چشمہ روڈ گزشتہ تین دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند

چترال(چترال ایکسپریس)حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد لوئر چترال گرم چشمہ روڈ شالی سے آگے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ کوچ گاہ اور ماما شیش ڈوک کے مقامات پر بھاری مقدار میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے اور چترال سے گرم چشمہ تک مٹی کے تودوں اور پہاڑی پتھروں کے گرنے کی وجہ سے روڈ کسی بھی قسم کے سفر کے لئے انتہائی خطرناک ہوگیا ہے۔
درین اثناء عید کی چھٹیاں مناتے ہوئے سیاح بھی گرم چشمہ کے اکثر و بیشتر مقامات پر گزشتہ اتوار سے پھسے ہوئے ہیں جبکہ عید کی چھٹیاں منانے والے وادی لوٹ کوہ کے طالب علم اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی وادی لوٹ کوہ کی تمام وادیوں میں اب تک پھسے ہوئے ہیں۔
علاقے کے عوام نےمیڈیاکو بتایا کہ روڈ کی حالت اتنی خراب ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک ہیوی مشینری لگا کر بھی روڈ کھولنا تقریبا ناممکن ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں اشیائے خوردونوش کی کمی اور صحت کے مسائل پیدا ہونے سے قبل گرم چشمہ روڈ کھولنے کے لئے فوری کام کا آغاز کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔