انفراسٹرکچرسمیت بارش متاثرین کی فوری بحالی کے اقدامات کے لئے ڈی سی آفس اپرچترال میں اہم میٹنگ

چترال(چترال ایکسپریس)حالیہ طوفانی بارشوں اور برفباری کی وجہ سے انفراسٹرکچر سمیت متاثرہ لوگوں کی فوری بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال میں منعقد ہوا ۔

میٹنگ میں ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ثریا بی بی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں حالیہ تباہ کن بارشوں/برفباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

ڈپٹی سپیکر ثریابی بی نے حالیہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے لوگوں کے تباہ شدہ مکانات کا جلد از جلد تخمینہ لگانے، تباہ شدہ انفراسٹرکچر سمیت سڑکوں کو فوری کھولنے، موبائل سروسز کی بحالی اور متاثرین کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر تعاون کرنے سے متعلق احکامات صادر کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔