ڈی سی اپرچترال کےزیرصدارت بحالی کےکاموں کےسلسلے میں اٹھائےگئےاقدامات کاجائزہ اجلاس
اپر چترال(چترال ایکسپریس)حالیہ تباہ کن بارشوں اور برفباری کے بعد اپر چترال میں بحالی کے کاموں کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں گزشتہ شب محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ، ڈبلیو، ٹی،ایم،او مستوج/موڑکہو/تورکہو اور دونوں تحصیل کے تحصیلداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں دن بھر کے بحالی کے سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بحالی کے سرگرمیوں پر جملہ سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر نے بحالی اور امدادی سرگرمیاں مذید تیز کرنے کے حوالے سے احکامات دئیےتاکہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ متاثرین کے ساتھ فوری امداد پہنچائی جاسکے اور انہیں جلد از جلد نقصانات کا معاوضہ دیا جاسکے۔
انہوں نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو آج تمام سڑکوں کو بحال کرنے کے سلسلے میں بھی احکامات جاری کیں۔