ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئرچترال میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے رواں ہفتے کے دوران اچھی کارکردگی دیکھانے والے آفسران و جوانان میں تعریفی اسناد تقسیم کئے.

اس موقع پر ڈی۔پی۔او نے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دیں عوام کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اورموجودہ صورتحال میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى