ڈی پی اوافتخار شاہ کی پریس کلب چترال کے نمائندہ وفد کے ساتھ تعارفی نشست

چترال (چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ نے کہا ہے کہ صحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں اور علاقے کی ترقی اور معاشرے میں امن وسکون کو برقرار رکھنے میں ان کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور چترال پریس کلب کا کردار اس سلسلے میں قابل ستائش ہے۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں صدر ظہیر الدین کی قیادت میں پریس کلب چترال کے نمائندہ وفد کے ساتھ تعارفی نشست کے موقع پر انہوں نے کہاکہ چترال کے حوالے سے کئی ایک مسائل ایسی ہیں جن میں میڈیا کو لے کر وہ ان کا حل کرنے کا خواہاں ہے اور ان ہی کے ذریعے سول سوسائٹی کا تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پر قابو اور بعض سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے میں سول سوسائٹی کو پوری طرح ان بورڈ لیاجائے گا جس کے دور رس ثمرات حاصل ہوں گے ۔ انہوں نےلوئر چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت خصوصاً آئس کے نشے سے بچانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عزیز الدین بھی موجود تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔