لوئر چترال میں ہیڈکانسٹیبل عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہیڈکانسٹیبل عہدے پر پرموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے لیس ہیڈ کانسٹبل سے ہیڈ کانسٹبل کے عہدے پر ترقی پانے والے جوانوں کو رینک لگائے۔

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال کریم، ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین، انچارج ڈی ایس بی امان اللہ اور ترقی پانے والے افیسران کی فیملیز نے شرکت کی۔

ترقی پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل سعید خان, فاروق علیشاہ, شمس النبیاء اور مرزا رحمت شامل ہیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے ترقی پانے والے افیسران کو شہریوں کی بھلائی اور خیر کےلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بروقت ترقی ملنا ہر افیسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جس سے کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

انہوں نے ترقی پانے والے ہیڈکانسٹیلان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے سے آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہواہے، شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔

ترقی پانے والوں نے افیسران کی طرف سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى