لوئر چترال ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں
چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔
انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس فضل کریم کی سربراہی میں ٹریفک وارڈن نے سٹی چترال, دروش اور عشریت کے مقام پر ناکہ بندیاں کرکے غیر قانونی طور پر لگائے گئے کالے شیشوں کو گاڑیوں سے ہٹاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر چالان کیا۔