ایم این اے مسلم لیگ ن محترمہ غزالہ انجم کی چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ساتھ ملاقات

چترال (چترال ایکسپریس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ایم این اے مسلم لیگ ن محترمہ غزالہ انجم  اورچیف سیکٹری ندیم احمد چوہدری کی میٹنگ ہوئی۔ملاقات میں ڈویژنل کوارڈینیٹر ٹیم مریم نواز و نامزد امیدوار دیر و فرزند سابق صوبائی وزیر و رہننما مسلم  لیگ ن KPK ملک جہانزیب ، ملک نعمان یوسفزئی جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ اور ممبر مرکزی کونسل مسلم لیگ ن خورشید مغل ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔

چیف سیکرٹری نے چترال و دیر کےحوالےسے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے مسلسل ایم این اے صاحبہ سے رابطہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں دیر اور چترال میں حالیہ بارشون کی تباہ کاریوں اور نقصانات و دونوں ضلعوں میں ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ایم این اے  غزالہ انجم صاحبہ نے چیف سیکریٹری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى