محکمہ صحت اپرچترال کی طرف سے واک کااہتمام کیاگیا
اپرچترال (چترال ایکسپریس)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 تا 30 اپریل منایا جارہا ہے جس کا مقصد نہ صرف بڑے پیمانے پر ویکسین سے محروم بچوں تک اس کی رسائی کو ممکن بنانا بلکہ اس شعبے میں کام کرنے والے تمام “ہیلتھ ہیروز” کی خدمات کو سراہنا بھی ہے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر اج دنیا “دی بگ کیچ اپ” کی منزل کے حصول کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔
حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں اگاہی اجاگر کرنے کے لیے محکمہ صحت اپرچترال کی طرف سے بدھ 24اپریل کوایک واک کا اہتمام کیاگیا
اس واک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر ارشاد احمد، ای پی آئی کو آرڈینیٹیر اپرچترال ڈاکٹر ولی خان کو آرڈینیٹر ،ایل ایچ ڈبلیو محترمہ حمیدہ یونس سمیت ڈی ایچ او آفس کے عاملہ اور دیگرنے شرکت کی
اس موقع پرتمام والدین سے گزارش کی گئی کہ اپنے نوعمر بچوں کو12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول پر عمل کرتے ہوئے اپنے قریبی مرکزصحت یا مرکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات سے مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔