چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں،مختلف مقامات سے منشیات فروش گرفتار
چترال (چترال ایکسپریس)چترال لوئر پولیس کی کامیاب کاروائیاں ,دومقامات سے منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد احمد کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی منیرالملک نے چارچ سنبھالتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ملزم شفیع اللہ ولد شیر حیدر سکنہ شوت جغور کے گاڑی (از قسم غواگئے) کی تلاشی لینے پر گاڑی کے اندر سے 1 کلو 260 گرام چرس برامد کرکےملزم کردیا اور مزید تفتیش جاری کردی۔
اسی طرح ایک اورکارروائی میںایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں اے ایس آئی فضل خالق اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی شک کی بنیاد پر ملزم حضرت علی ولد محمد جان سکنہ شیخاندہ بمبوریت کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 427 گرام چرس برامد اسے گرفتار کرلیا ۔