گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد۔
چترال((چترال ایکسپریس)گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں گزشتہ روز تقریب تقسیم انعامات انعقاد ہوا۔
جس میں معروف سماجی کارکن حاجی حسین احمد ایس ڈی ای او چترال شہزاد ندیم، مسلم ایڈ اور، CGCDCA کے چیرمین سلیم الدین ہیلپنگ ہینڈ کے کوآرڈینیٹر شجاع احمد بیگ ہیلپنگ ہینڈ Orphan کے کوآرڈینیٹر عرفان عزیز ،ریٹائرڈ سپرٹینڈنٹ محکمہ تعلیم حاجی سمندر خان ASDEO صراطِ اللّٰہ سمیت والدین نے
کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سکول کے استاد ذولفقار علی نے انجام دی ۔سکول کے انچارج ضیاء الرحمن نے
مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
تقریب میں طلباء نے نعت،ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں ۔ شرکاء نے طلباء کے پرفارمینس کو سراہا ۔
حاجی حسین احمد نے طلباء کی پرفارمینس اور Confidence لیول کی تعریف کی۔انہوں نے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا اور والدین سے کہا کہ ایسے تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کو پڑھانا آپ کی خوش قسمتی ہے اور ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے سکول ہیڈ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ہلپینگ ہینڈ کے کوآرڈینیٹر شجاع احمد بیگ نے کہاکہ سکول بلڈنگ اور انفراسٹرکچر بہترین ہے۔ اچھے سے اچھت پرائیویٹ سکول میں جو اخراجات ایک بچے پر آتا ہے اس سے کئی گنا زیادہ گورنمنٹ آپ کے بچے پر انویسٹمنٹ کررہا ہے والدین کو چاہیے کہ اس موقع سے فایدہ اٹھائیں۔
اہس ڈی ای او چترال شہزاد ندیم نے بہتر کارکردگی پر بچوں کو شاباش دینے کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیااور ساتھ پیرنٹس ٹیچرز کونسل کی اہمیت کے ساتھ والدین پر زور دیاکہ ان کے توجہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں۔
چترال گول نیشنل پارک کمیٹی کےچیرمین سلیم الدین نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کیلئے دس ہزار روپے کا چیک سکول کے ہیڈ کو حوالے کئے ۔ڈی ایف اے چترال کے سرپرست اعلیٰ حاجی حسین احمد نے
طلباء کے لئے اسپورٹس کٹ ( شارٹس) سکول کے ہیڈ ماسٹر ضیاء الرحمن کو حوالے کئے ۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوا ۔