معروف صحافی گل حماد فاروقی کے اچانک موت پر سلیم خان کی اظہار تعزیت
چترال (چترال ایکسپریس) سابق صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سلیم نے ایک تعزیتی پیغام کہا ہے کہ اچانک چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی کے موت کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا
دعا ہے کہ اللہ پاک گل حماد فاروقی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ایک صحافی گل حماد فاروقی کے چترال کیلئے خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
وہ ہر مشکل وقت میں ہمیشہ چترال کے مصیبت زدہ اور پریشان حال عوام کے ساتھ کھڑا رہتا تھا۔ چاہے سیلاب ہو یا زلزلہ چاہے بارش ہو یا برف باری وہ ہر وقت اپنا کیمرہ اٹھا کر پریشان حال لوگوں کے درمیان رہ کرمیڈیا کے ذریعے ان کی فریاد کو حکومتی اداروں تک پہنچاتا تھا۔
مختلف چینلز کے ذریعے چترال کے مسائل کو اجاگر کرتا تھا۔ ارندو سے لیکر بروغل اور شاہ سلیم تک اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے پہنچ کر لوگوں کے مسائل کو کوریج دیتا تھا۔
گو کہ ان کا تعلق چارسدہ سے تھامگر وہ اپنے آپ کو چترال کا بیٹا سمجھتے ہوئے ھمارے مسائل کو اجاگر کرتا تھا۔ چترال کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے وہ اپنی نوکری تک چھوڑ کر بحیثیت فری لانس صحافی مختلف چینلز اور اخباروں میں چترال کے خبریں لگواتا تھا۔
ان کی اچانک رحلت سے آج چترال ایک قابل ،نڈر اور مخلص صحافی سے محروم ہو گیا۔
دعا ہے کہ خداوند کریم ان کے درجات کو بلند رکھے اور دکھی انسانیت کے لیے ان کے خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین