تحریک تحفظ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن،راو محمد آکبرخان چئیرمین مقرر

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں گزشتہ روز  2024/2029 کیلئےتحریک تحفظ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ۔الیکشن صبح 9 بجے سے شام 5 تک جاری رہا ۔مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدوں کیلئے مرکزی ایگزیکٹو، صوبائی ایگزیکٹیو اور ضلعی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے حصہ لیا۔تمام اراکین متفقہ طور پرراو محمداکبر خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین مقرر کیا۔اسی طرح مرکزی صدر ملک جہانگیر دھڑکنہ، مرکزی جنرل سیکریٹری جنرل امرت خان قصوری، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری، ضلعی صدر چترال بدیع الرحمن اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری فواد الرحمن چترالی منتخب ہوئے ۔67 مرکزی،صوبائی اور ضلعی عہدوں کیلئے اراکین کا انتخاب بھی کیا گیا۔تمام منتخب اراکین نے اسلام اور ملکی مفادات کی خاطر دن رات صدق دل سے محنت کے جزبے کا اظہار کیا۔اور چیئرمین اکبرخان نے تمام اراکین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا۔ ہماری کوشش ہوگی۔کہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔