سید احمدچترالی ایڈوکیٹ اپرچترال کیلئے پی ایچ سی مینگورہ بینج کاایگزیکٹیو ممبرمنتخب

چترال (چترال ایکسپریس ) پشاور ہاٸی کورٹ مینگورہ بینج/درالقضا کے سالانہ انتخابات سال25- 2024 میں ضلع اپر چترال کے ایگزیکٹو سیٹ کے لیے اسلامک لاٸرز مومنٹ ملاکنڈ ڈوژن کے ممبر سیداحمد چترالی ایڈوکیٹ بلا مقابلہ ممبر ایگیزیکٹو منتخب ہو گئے ہیں ,آپ ایس ایم لا کالج کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے فعال کارکن رہے اور سندھ ہاٸی کورٹ کراچی میں بطور وکیل وکالت کرتے رہے ، ساتھ ہی جماعت اسلامی کراچی سے بھی وابستہ رہے گزشتہ دو سال سے پشاور ہاٸی کورٹ مینگورہ بینچ/درالقضا سے ایک بہترین اور کامیاب وکیل کے طور پر اپنے اپ کو منوانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ درین اثنا چترال اور دوسرے اضلاع سے بڑی تعداد میں وکلاء برادری نے ایڈوکیٹ سید احمد کی بلامقابلہ کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔ اور ان کےلئے نیک خواہشات کے ساتھ اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن میں وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے ۔ اور دارالقضا میں چترال سے تعلق رکھنے والے کلائنٹ کی بہتر رہنمائی اور مدد کریں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔