تحصیل چیرمین دروش انتخابات غیر حتمی غیر سرکاری نتائج،سید فریدجان کامیاب

چترال (چترال ایکسپریس)لویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 10902ووٹ حاصل کی ہے جبکہ ان کا قریب ترین حریف اور پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ امیدوار شوکت الملک 8312ووٹ لے سکے اور یوں 2590ووٹوں کی فرق سے ہار گئے۔ ووٹوں انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور کسی بھی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلا ع نہیں ملی۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے کئی پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کرکے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ تحصیل چیرمین دروش کا عہدہ گزشتہ سال نومبر میں شہزادہ خالد پرویز کے استعفیٰ دینے کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔