تھانہ ایون نے دیسی شراب چترال سٹی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی.

چترال (چترال ایکسپریس)تھانہ ایون کی بہترین حکمت عملی دیسی شراب سٹی چترال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون ایس آئی بلبل حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ملزم عبدالطیف ولد نور شاہدین سکنہ پڑاروغ رمبور کو 13.5 لیٹر دیسی شراب (انگوری شراب) سٹی چترال اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مزید تفتیش کرکے شراب اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم میجر ولد کرنیل سکنہ پڑاروغ رمبور کو بھی گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔