ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی فیض آبادیارخون کے متاثرین میں راشن تقسیم۔

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)فیض آباد (اینچیپون) یارخون کے 22 گھرانے تودے گرنے سے پل ٹوٹنے کے سبب متاثر ہوچکے تھے۔مذکورہ پل ٹوٹنے سے متعلق سوشل میڈیا کے زریعے معلومات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے گزشتہ روز  راشن /فوڈ پیکیج لیکر فیض آباد یارخون کادورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متاثرین میں راشن تقسیم کئے اور انہں یقین دلایا کہ ان کے متاثرہ پل کو جلد از جلد مرمت کرکے بحال کیا جائےگا۔متاثرین نے راشن ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى