جشن قاقلشٹ 2024 رنگارنگ پروگرامات اور دلچسپ مقابلوں کے ساتھ جاری ہے۔

اپر چترال(چترال ایکسپریس ۔۔ جمشیداحمد)جشن قاقلشٹ 2024 اپنے رنگا رنگ پروگرامات اور سنسنی خیز مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ قاقلشٹ سبزہ زار میں جاری ہے جشن کے دوسرےدن  مختلف کھیلوں فٹبال ولی بال اور کرکٹ کے مقابلے ہوئےفٹ بال کا ایک سنسانی خیز اور دلچسپ میچ چترال پولیس اپر اور بونی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کے مہماں خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال محمد عتیق شاہ تھے ان کے ساتھ ایس ڈی پی او مستوج مولائی شاہ بھی موجود تھے جنہوں نےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اس میچ میں چترال پولیس نے صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے کامیابی حاصل کی ڈپی او اپر چترال نے پولیس ٹیم کی کھلاڑیوں کی کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ دوسرا دلچسپ میچ موڑکھو ہالینڈر اور تورکھو کے درمیان کھیلا گیا جس میں موڑکھو ہائی لینڈر نے پینلٹئ شوٹ سے کامیابی حاصل کر لیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی سابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج اسراراحمد تھے ۔ اس طرح فٹ بال کے اٹھ میچز کھیلے گئے۔

بارش کی وجہ سے پولو میچوں کو منسوح کرناپڑا اگر موسم ساز گار رہی تو شیڈول کے مطابق کل کے میچیز بھی معمول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔بارش کےباوجود بھی ہزاروں شائقیں گروانڈ میں موجود تھے اور دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔