چترال پولیس نے بارش کے وجہ سے پہاڑی ٹریک پرپھنسے ہوئےغیرملکی سیاح کوریسکیوکیا

چترال(چترال ایکسپریس)شدید موسمی صورت حال میں غیر ملکی سیاح کی پولیس سے رابطہ منقطع ہونے پر لوئر چترال پولیس کی بروقت کارروائی.

تفصیلات کے مطابق سطح سمندر سے 6550 فٹ بلندی پر واقع پہاڑی ٹریک پر لوئر چترال پولیس کے جوانوں نے ایک غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کیا۔

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح Amadeo ( ہچ ہائکر ) لوئر چترال میں علاقہ اورغوچ کے پہاڑی ٹریک سے وادی کیلاش رمبور جاتے ہوئے موسم خراب ہونے کی وجہ سے پہاڑوں میں کافی اونچائی پر جانے کے بعد پولیس سے اسکا رابطہ قائم نہ رہا۔ لوئر چترال پولیس کے جوانوں ( تھانہ رمبور ,فارنر رجسٹریشن آفس, ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ سٹاف ) نے شدید بارش میں انتہائی خطرنک اور دشوار گزار راستوں سے ہوکر رات 2 بجے کے قریب جنگل کی وسط میں غیر ملکی سیاح کو ڈھونڈ نکالا جس نے ایک مویشی خانے میں پناہ لے رکھی تھی۔ جس کو لوئر چترال پولیس کے جوانوں نے باحفاظت ریسکیو کرکے سٹی چترال پہنچایا اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچالیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے شدید بارش کے دوران پہاڑ کے چوٹی پر غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کرنے پر جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور تعریفی اسناد و نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى