سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، بڑی مالیت کی چوری شدہ سامان برامد

چترال(چترال ایکسپریس)سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی13 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چترال میں مسمی صادق اللہ ولد میرزہ ولی سکنہ جغور چترال نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد احمد کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جسمیں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی منیرالملک, ایس آئی او آئی آئی ابرار احمد اور دیگر افسران شامل تھے

تفتیشی ٹیم نے مختلف زرائع سے معلومات و پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں چوری کے وردات میں ملوث ملزمان بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ ریحانکوٹ (حال مقیم ژانگ بازار)اور اعجاز رشید ولد عبدالباقی سکنہ مستجاپندہ کو مال مسروقہ سمیت گرفتارکیا۔ مال مسروقہ میں (5 تولہ سونا مالیتی 1250,000 روپے ,ایک عدد قیمتی سیٹزن گھڑی مالیتی 15000روپے,ایک عدد سونے کی انگوٹھی مالیتی 60,000 روپے ) اور ایک عدد شیونگ مشین شامل ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى