چترال پولیس کی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار ۔

چترال(چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو انسپکٹر علی احمد اور ٹیم نے ہمراہ ڈی ایس بی اسٹاف علاقہ کھوتی میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران لوئر چترال اور اپر دیر پولیس کو انتہائی مطلوب قتل اور دوسرے جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری محمد اسحاق ولد بازیر سکنہ لچیگرام دمیل کو گرفتار کرلیا ۔

جبکہ لوئر چترال پولیس کو مختلف کیسیز میں مطلوب اشتہاری مجرمان شیخ زاید ولد بازیر سکنہ زرین باغ دمیل اور خان تحصیل ولد دوست محمد سکنہ زرین باغ دمیل بھی گرفتارکرلیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔