چترال کےنرسزکی تنظیم” چترال نرسزفورم ” حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوگئی

چترال(چترال ایکسپریس)چترال سےتعلق رکھنے والےنرسز کی تنظیم” چترال نرسزفورم ” کی رجسٹریشن حکومت کے ساتھ ہوگئی ۔

اسی حوالےسےایک اجلاس منعقد ہواجس میں نرسزفورم کے عہدیداران، لیگل ایڈوائزرشاہدعلی خان یفتالی ایڈوکیٹ اوردیگرنےشرکت کی۔اجلاس میں فورم کی رجسٹریشن پرخوشی کا اظہاراورعہدیداراں اورلیگل ایڈوائزرکی کاوشوں کوسراہاگیا۔۔اجلاس سے خطاب میں مقررین کاکہناتھاکہ چترال نرسز فورم پاکستان نرسنگ پیشے میں ترقی، طالب علموں کی بہترین پروفیشنل تعلیم کے ساتھ عوام و مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کاخواہاں ہےاورحکومت کیساتھ ملکر ان تمام رکاوٹوں کو دور کیاجائےگا جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اسی تنظیم کےزریعےنہ صرف نرسزبلکہ طالب علموں کی بہترین تعلیم تربیت میں سپورٹ، مریضوں کوبہترین اورآسان علاج کو ممکن بنانے کی کوشش مزید تیزکی جائے گی۔اس خوشی کے موقع پرکیبنٹ ممبرز چترال نرسزفورم اورسٹوڈنٹس نرسز فورم کی طرف سے ایڈووکیٹ شاہدعلی خان یفتالی کو پھولوں کاہار پہنا کران کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔