اپرچترال چارروزہ قاقلشٹ فیسٹول اختتام پذیر۔پولواورکرکٹ کے فائنل منگل کو ہونگے

چترال (چترال ایکسپریس) اپر چترال میں گزشتہ چار دنوں سے جاری قاقلشٹ فیسٹول ہزاروں شائقین کے لئے تفریح کا ذریعہ بننے کے بعد اتوار کے روز احتتام پذیر ہوگیا جس میں دس ہزار سے ذیادہ تماشائی موجود تھے جبکہ ایک ہزار سے ذیادہ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی جن میں لوک کھیل بھی شامل تھے۔ احتتامی تقریب کی مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی تھی جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عرفان الدین ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال اور دیگر مہمانان شامل تھے۔ ڈپٹی اسپیکرثریا بی بی نے اپنی مختصرخطاب میں قاقلشٹ فیسٹول کو علاقے میں سیاحت کی ترقی، طویل موسم سرما کے بعد مقامی لوگوں کے لئے تفریح مہیا کرنے اور علاقائی کلچر کو زندہ رکھنے کے لئے اہم قرار دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اگلے سالوں میں اس فیسٹول کو کیلنڈر ایونٹ میں شامل کیا جائے گا اور اس کا انتظام وانصرام کرنے والی تنظیم جشن قاقلشٹ کمیٹی کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت سیاحت اور کلچر سے متعلق منصوبوں میں نہایت سنجیدہ ہے۔ڈپٹی سپیکر صاحبہ نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال ،قاقلشٹ کمیٹی، لوکل پولیس، لیویز فورس اور دوسرے تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اور اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ایونٹ کو منعقد کرنے والی تنظیم جشن قاقشٹ کمیٹی کے قائمقام چیرمین پرویز لال نے بتایاآئندہ اس فیسٹول کو شایان شان انداز میں انعقاد کو یقینی بنائی جائے گی۔

فٹ بال کا ٹائٹل برونز پشاور فٹ بال کلب نے بونی ہیڈ کوارٹرز کو ہراکر اپنے نام کرلیا جبکہ ولی بال میں ہیڈ کوارٹرز بونی نے مروئے کو ہراکر ونر قرار پائے۔ لو ک کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں شپیر کیڑی کا مقابلہ چرون اویر نے جیتا جبکہ چھت چھتو اولیئیگ میں بونی کا پرویز لال فاتح قرارپائے اور میراتھن ریس میں انیس الدین اول آئے اور نشانہ بازی میں کوشٹ کا عبدالباقی ٹائٹل جیت لیا۔
مہمان خصوصی ثریابی بی کی میچوں کے احتتام سے پہلے مختصر خطاب کے بعد پشاور روانہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور انعامات کی تقسیم ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان اور ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ نے کی۔
پولو اور کرکٹ کے فائنل میچ منگل کے روز منعقد ہوں گے جوکہ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔