تھانہ رمبور پولیس کی کامیاب کاروائی، دیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس )ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور ایس آئی قربان پناہ اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی ملزم احسان اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ دروشپ لٹکوہ کا شک کی بنیاد پر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 13.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى