سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے جشن قاقلشٹ کے دوران صفائی مہم کاانعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے جشن قاقلشٹ کے دوران صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا

پانچ  سال کے طویل وقفے کے بعد قاقلشٹ  اپر چترال میں جشن  قاقلشٹ منایا گیا۔  جوکہ یکم مئی سے 7 مئی 2024  تک جاری رہا۔ ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاح  روایتی کھیلوں، ثقافتی پرفارمنسز اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔
تاہم بڑے جشن کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے۔ لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت  کے نتیجے میں فضلہ اور کوڑا کرکٹ کا مسئلہ ماحول کو آلودہ کرنے اور جنگلی حیات کی پناگاہوں کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بننے کا خدشہ تھا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے تعاون سے ماحول کو صاف رکھنے اور مستقبل کے لیے قاقلشٹ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے قاقلشٹ میں صفائی آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔
سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے لوگوں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے  ایک معلوماتی کیمپ لگایا، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر، کمانڈنٹ 144 ونگ مستوج چترال سکاؤٹس، تحصیل چیئرمین، چیئرمین قاقلشٹ کمیٹی/ صدر پولو ایسوسی ایشن چترال سمیت  سینکڑوں طلباء اور دیگر  افراد نے کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں معلومات کو مزید پھیلانے اور SLF کے شروع کیے گئے مخصوص اقدامات  کے متعلقہ بروشرز اور دوسرے معلوماتی مواد تقسیم کیا گیا۔
اس کے علاوہ  ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد  صفائی مہم میں تمام لوگوں کو شامل کرنے اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس اپر چترال، قاقلشٹ انتظامیہ کمیٹی کے اراکین،تحصیل ناظم اور دیگر وی آئی پیز نے آگاہی واک میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ  SLF اور اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس اپر چترال کے رضاکاروں نے جشن  کے دوران کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائے ۔
مجموعی طور پران کوششوں کا مقصد جشن کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے قاقلشٹ کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔