ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد.
چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے اپنے دفتر میں پولیس جوانان کے مسلئہ مسائل سننے کے لئے اردلی روم کا انعقاد کیا ۔
اردلی روم میں پولیس لائن سمیت مختلف تھانوں میں تعینات پولیس جوانوں نے اپنے مسلئہ مسائل پیش کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
- جس پر ڈی۔پی۔او چترال افتخار شاہ نے
اہلکاروں کو درپیش جائز مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
رواں ہفتے کے دوران بہترین کارکردگی دیکھانے والے افیسران اور
غیر ملکی سیاح (ہچ ہائیکر) Amedeo کو شدید موسمی حالت میں رات 2 بجے جنگل میں ریسکیو کرکے اس کی جان بچانے والے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نواز ۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے جان ومال کی حفاظت کو اپنا شعار بنائیں, فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔