پولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد.
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین اور ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے ٹول بکس میں چھپایا ہوا 11 کلو 284 گرام چرس برآمد کرکےملزم ڈرائیور اسرار الدین سکنہ کلکٹک دروش کوموقع پر گرفتارکرکےمزید تفتیش جاری کردی۔