نیٹکو کا11 مئی سے چترال سے گلگت کوسٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ۔

چترال (چترال ایکسپریس ) ناردرن ٹرانسپورٹ کمپنی ( نیٹکو ) نے 11 مئی سے چترال مستوج گلگت کوسٹر سروس شروع کرنے کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔نیٹکو سروس گذشتہ ایک دہائی سے چترال اور گلگت کے درمیان لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر آمدورفت کی سہولت مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ تاہم چترال سائڈ پر مستوج سے بونی تک انتہائی خراب اور کھنڈر سڑک کی وجہ سے اس سروس نے اپنا آخری سٹاپ مستوج میں قائم کیا تھا ۔جس سے بونی اور لوئر چترال جانے والے مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات پیش آرہی تھیں ۔اب مین چترال مستوج روڈ پہلے کی نسبت بہتر ہو گیا ہے اور کوسٹر سروس سے گلگت اور چترال کے مسافروں اور سیاحوں کو سہولت ملے گی ۔ خصوصا حالیہ دنوں میں چترال میں منعقد ہونے والی کالاش فیسٹول (چلم جوشٹ ) دیکھنے کے خواہشمند گلگت کے ہزاروں سیاحوں کو چترال آنے میں بہت سہولت ملے گی۔ عوامی حلقوں نے نیٹکو کوسٹر سروس شروع کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔