ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ براۓ تعلیم کا انعقاد۔

چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ براۓ تعلیم کا انعقادہوا۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

ضلعی سٹیرنگ کمیٹی براۓ تعلیم کے اجلاس میں اے ڈی سی فنانس , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ/زنانہ, ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ائی ایم یو (ایجوکیشن) اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سکولوں کے اندر مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان  کو محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور اہم مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئ

۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو اپنی کار کردگی مزید بہتر بنانے اور مسائل کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔