تھانہ سٹی لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،دوکلو سے زائد چرس برآمد۔

چترال (چترال ایکسپریس)تھانہ سٹی لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری منشیات فروشوں سے مزید 2205 گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی لوئر چترال ایس آئی منیرالملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ضیاء الرحمن ولد منیرالرحمن سکنہ چمرکھن کے قبضے سے 1130 گرام چرس برامد کرلیا

جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ضیاءاللہ اور ٹیم نے دوران گشت ملزم غلام ولی ولد میر ولی سکنہ چمرکھن کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1075 گرام چرس برامدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى