تحصیل چیئرمین دروش سید فرید جان کی تقریب حلف برداری ۔

ریٹرنگ افیسر ایڈیشنل اے سی دروش ڈاکٹر محمد علی نے نومنتخب چیئرمین سے حلف لےلیا

چترال (چترال ایکسپریس)تحصیل چیئرمین دروش سید فرید جان کی تقریب حلف برداری بروز جمعہ دروش میں ہوئی۔ ریٹرنگ افیسر ایڈیشنل اے سی دروش ڈاکٹر محمد علی نے نومنتخب چیئرمین سے حلف لےلیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لا اینڈ ہیومن رائٹس سید کاظم حسین شاہ،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان , الیکشن کمشنر عرفان علی خان  , اے سی دروش اسامہ چیمہ, ایس ڈی پی احمد عیسی , وکلاء اور مختلف عوامی اور تجار برادری کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب میں عوامی مسائل کی حل کیلۓ مل جل اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کی حل کیلۓ ہر وقت کوشاں ہے۔

تقریب کے اخر میں ملک کی سلامتی و بقاء کیلۓ خصوصی دعا بھی مانگی گئیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔