پشاور سے چترال آنے والی کوسٹر گاڑیوں کو دودنوں میں دوحادثات۔مسافر محفوظ

چترال (چترال ایکسپریس ) ہفتے کی صبح لواری ٹنل کے مقام پر مسلسل دوسرے روز پشاور سے چترال آنے والی کوسٹر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لوئر چترال میں تین ٹریفک حادثات رونما ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق یفتے کو پشاور سے چترال آ نے والی کوسٹر نمبر 3939 جسے ڈرائیور واحد اللہ چلا رہا تھا ۔ لواری ٹنل 02 میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش پہنچادیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں نور الدیں والد تیمور شاہ سکنہ دنین چترال لوئر، حکیم شاہ والد سیام خان سکنہ بمبوریت لوئر چترال اور عزیز الرحمان والد شیر جوان ذائنی اپر چترال شامل ہیں ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ واضح رہے ، کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا حادثہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور عام طور پر بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس دوران رات بھر سفر میں نیند غالب آجاتی ہے اور گاڑی حادثے کا شکار ہوتے ہیں ۔جمعہ کے روز بھی لواری ٹنل کے قریب پشاور سے چترال آنے والی کوسٹر سڑک سے پھسل کر ایک گھر کی چھت پر گرگئی تھی۔

زر الذهاب إلى الأعلى