چیلم جوشٹ تہوارکے موقع پر ڈی سی لوئر چترال کی جانب سے17مئی تک دفعہ 144 نافظ۔

چترال (چترال ایکسپریس)موجودہ ملکی صورت حال اور کیلاش قبیلے کے کلچر اور مزہبی رسومات کی تحفظ کے پیش نظرکیلاش قبیلے کے مزہبی تہوار چیلم جوشٹ 2024 کے موقع پر ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد عمران خان کی جانب سے دفعہ 144 نافظ۔جو کہ اج 12 مئی سے 17 مئی 2024 تک نافظ العمل ہوگا۔

حکم نامہ میں جاری ہدایات کے مطابق ۔
1) بغیر اجازت کے موٹر سائیکل سواروں کے کیلاش وادیوں میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی ۔

2) کھلے چھت والی سوزوکی وین وغیرہ میں سوار ان افراد پر پابندی ہوگی جو رات کھلے آسمان تلے گزارتے ہیں اور بغیر اجازت کے کھلی جگہ پر اگ جلا کر کوکنگ وغیرہ کرتے ہیں اور ماحول کو الودہ کرتے ہیں۔

3) باقاعدہ رجسٹرڈ ٹورسٹ گائیڈ کے بغیر سیاحوں کا علاقے میں داخلہ اور گھومنے پھرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
4) بغیر اجازت کے کیلاش قبیلے کے خواتین کی ویڈیو گرافی اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد ہوگی ۔۔

مندرجہ بالا کسی بھی ہدایت/حکم نامے کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

 ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس اور سیاحوں سے  علاقے کے کلچر اور مزہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھینے اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی

گزارش کی گئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى