تجار یونین بازار بونی اپر چترال کی حلف برداری تقریب۔

سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان نے حلف لیا۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)اتوار کے روز تجار یونین بازار بونی کی حلف برداری کی پر وقار تقریب بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی حلف برداری کی تقریب میں تجار برادری کے اراکین کے علاوه اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال شاہ عدنان ،ایس ڈی پی او سرکل مستوج مولائی شاہ اور ایس ایچ او تھانہ بونی علاقے کے معتبر سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے تجار یونین بونی کابینہ مارچ کے مہینے وجود میں آئی تھی تاہم رمضان المبارک اور بعد میں جشن قاق لشٹ کی مصروفیات کی وجہ سے حلف برداری تاخیر کا شکار تھی بازار کابینہ میں سرپرست اعلیٰ عزیز الدین لال،صدر ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان،سینئر نائب صدر ریٹائرڈ صوبیدار محمد اسلم،نائب صدر اول افسر علیم،نائب صدر عبدالجبار،کوارڈینٹر حاجی رحمان گل،جنرل سکرٹری ذاکر محمد،ڈپٹی جنرل سکرٹری دیدار ولی میر، انفارمیشن سکرٹری ظہیر الدین بابر،سکرٹری مالیات محسن علی شاہ،افس سکرٹری/نمائندہ کروئے جنالی بازار غلام ربانی منتخب ہوئے ہیں۔ قاضی لطف الرحمٰن کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ صدارت قاضی غلام ربانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان تھے۔ تلاوت سرپرست اعلیٰ بازار یونین بونی عزیز الدین لال نے معزز مہمانوں کو خوش امدید کہا اس کے بعد نو منتخب کابینہ سے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے حلف لیا۔اس موقع پر اسٹیج سکرٹری نے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ان کا تعلق بازار کے ساتھ ہمیشہ سے مثبت رہا ہے اور بازار مسائل حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ دلچسپی لے رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے تواسط سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ حال ہی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال بازار کابینہ کی درخواست پر بازار کے بنیادی مسائل حل کرنے کی احکامات صادر کی۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے نو منتخب کابینہ کو اپنے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انتظامیہ اور بازار یونین باہمی ہم اہنگی سے درپیش مسائل حل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ حالت میں بہتری ارہی ہے اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔

صدر مخفل ممتاز سکالر قاضی غلام ربانی نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسلامی نکتہ نظر سے تجارت کی اہمیت اور تجارت کی اسلامی طریقہ کار اور اصولوں پر مدلل اور مفصل روشنی ڈالی۔اس طرح بازار یونین بونی کے نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری کی تقریب انجام پذیر ہوئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى